وفاقی نظامت تعلیم نے ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ختم کردیا

رپورٹر: اسماء شوکت

اسلام آباد: مبینہ کرپشن یا بدانتظامی۔۔۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے ٹیکنکل اینڈ ٹرانسپورٹ کا شعبہ ختم کر دیا۔ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو پیٹرول کارڈز۔۔۔۔ گاڑیوں کی چابیوں سمیت تمام ریکارڈ ایڈمن کو جمع کروانے کی ہدایت کر دی گئی۔

وفاقی نظامت تعلیمات نے ٹیکنکل اینڈ ٹرانسپورٹ کا شعبہ ختم کرتے ہوئے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو پیٹرول کارڈز، گاڑیوں کی چابیوں سمیت تمام ریکارڈ ایڈمن کو جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔ آفس آڈر کے مطابق ڈائریکٹرز کو زیراستعمال گاڑیوں کی مرمت اور روزمرہ اخراجات کی مد میں 25ہزار روپے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرسلیم اعوان اب صرف ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی کے طور پر کام کریں گے۔ تمام خریداریاں ٹینڈر کے ذریعے کی جائیں گی اور پچیس ہزار سے کم اخراجات اور گاڑیوں کی مرمت کا اختیار متعلقہ ڈائریکٹر کو دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  گاڑیوں کی مرمت اور پیڑول کی مد میں لاکھوں روپے کی کرپشن کی بنیاد پر ڈائریکٹر جنرل نے شعبہ ختم کیا۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات علی احمد کھرل کہتے ہیں کہ کیش سیکشن ختم کرکے معمولی خریداری کا اختیارمتعلقہ ڈائریکٹر کو دیا ہے۔ اور ساتھ ہی ایماندار اور شفاف افسران پر مشتمل پرچیز کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات کے مطابق شعبہ ٹیکنکل اینڈ ٹرانسپورٹ ختم کرنے سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

Comments are closed.