بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی کنگنا رناوت سے معافی

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ نے ساتھی اداکارہ کنگنا رناوت کی تنقید پر برا منائے بغیر ان سے معافی مانگ لی۔

چند روز قبل کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ اور عامر خان کو ان کی فلم’’منی کارنیکا‘‘ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارنہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے’’راضی‘‘ فلم کے وقت عالیہ بھٹ کو نیک تمناؤں کا اظہار کیاتھا لیکن عالیہ بھٹ نے ان کی حالیہ فلم کے لیے کچھ بھی نہیں بولا۔

عالیہ بھٹ سے کنگنا کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو عالیہ نے نہایت تحمل سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتی ہوں کنگنا مجھے ناپسند نہیں کرتیں۔ میرا ارادہ کنگنا کو ناراض کرنا نہیں تھا اور ناہی میں نے جان بوجھ کر ان کا دل دکھایا ہے لیکن میں پھر بھی کنگنا سے معافی مانگتی ہوں۔

عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ وہ کنگنا رناوت سے بہت زیادہ متاثر ہیں، وہ بہت صاف گو ہیں اور اس طرح ہونے کے لیے بہت ہمت چاہیے۔ میں شوٹنگ میں مصروف تھی اس لیے مجھے معلوم نہیں ہو سکا کہ کنگنا مجھ سے ناراض ہیں تاہم میں کبھی بھی کسی کوبھی ناراض کرنا نہیں چاہتی۔

Comments are closed.