ایک سال میں موٹرسائیکلز 36 ہزار روپے تک مہنگی

کراچی: ایک سال کے دوران موٹرسائیکلز کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک اضافہ کا ریکارڈ کیا گیا۔

ڈالر کے مقابلے روپے کی بے قدر نے جہاں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا وہی متوسط طبقے کی سواری موٹر سائکلیں بھی 36 ہزار روپے تک مہنگی ہوگئیں۔

ایک سال کے دوران سوزوکی کمپنی نے 150 سی سی موٹر سائیکل کی قیمت 24 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار روپے کردی، یاماہا نے 125 جی موٹر سائیکل کی قیمت 10 ہزار 600 روپے اضافے سے 1 لاکھ 44 ہزار 500 روپے جبکہ ہنڈا کمپنی نے سی بی 125 ایف موٹر سائیکل کی قیمت 36 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 62 ہزار 500 روپے کردی۔

موٹر سائیکل ڈیلرز کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب ایک سال کے دوران موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.