ایف بی آر کے ناروا سلوک پر گجرات کے ڈاکٹرز کا احتجاج، مریض خوار

گجرات: ضلع کے 450 سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں دوسرے روز بھی  ڈاکٹر کمیونٹی نے ایف بی آر کے ناروا سلوک کیخلاف مکمل ہڑتال کی جس کے باعث علاج معالجہ کیلئے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کمشنر کی معطلی ضلع بدری تک ہڑتال جاری رہے گی کمشنر کو 24گھنٹوں میں معطل نہ کیا گیا تو پیر کو ایف بی آر گجرات دفتر  کے سامنے ضلع بھر کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف احتجاجی دھرنا دینگے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو بدھ کو گجرات چیمبر کے پلیٹ فارم سے صنعتی تاجر، کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر ڈاکٹر برادری ضلع میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کرے گی۔

شٹر ڈاون ہڑتال کے بعد احتجاج ہڑتال کا دائرہ کار گوجرانوالہ ڈویژن اور صوبائی سطح پر پھیلایا جائیگا  کمشنر ایف بی آر ضیغم عباس اور ضلعی انتظامیہ نے مریضو ں کو خواری سے بچانے اور ریلیف دینے کیلئے ڈاکٹرز کمیونٹی سے مذاکرات کرنے کی بجائے مکمل چپ سادھ رکھی ہے

Comments are closed.