پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا 6 کارگو جہاز درآمد کرنے کا فیصلہ

کراچی: گرمیوں میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کی خاطر پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 6 ایل این جی کارگوجہاز درآمد کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے مئی  اور جون کے دوران چھ ایل این جی گارگو جہاز درآمد کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، ایل این جی درآمدات میں دلچسپی لینے والی کمپنیوں سے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے بولیاں بھی طلب کرلی ہیں، کمپنیاں اپنی بولیاں 11 مارچ تک جمع کراسکتی ہیں۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے مطابق ایل این جی سے لدے چار جہاز مئی میں جبکہ دو جہاز جون میں درآمد کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق گرمیوں میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کے خاطر زیادہ ایل این جی درآمد کی جارہی ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق چھ کارگو جہاز سے لگ بھگ 4 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔

Comments are closed.