امریکا رومانیہ میں نصب دفاعی نظام، لڑاکا ڈرونز تباہ کرے، روس

ماسکو: روس نے جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پرعمل درآمد کے لیے شرائط پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو بھی رومانیہ میں نصب اپنا دفاعی نظام اور لڑاکا ڈرونز تباہ کرنے ہونگے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق امریکا رومانیہ میں نصب ایم کے 41 میزائل ڈیفنس سسٹم اور لڑاکا ڈرونز تباہ کردے تو روس جوہری ہتھیاروں کے معاہدے پرعمل درآمد کرے گا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ماسکو میں امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کو طلب کرکے روسی شرائط سے آگاہ کردیا گیا ہے، امریکا کی دستبرداری کے اعلان پر روس نے بھی معاہدے پر عمل درآمد معطل کردیا تھا۔

Comments are closed.