شریف برادران کی سیاست کا محور قطری اور پتھری ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شریف برادران کی سیاست کا محور قطری اور پتھری ہیں۔۔ یہ لوگ پیکنگ پر آئے ہوئے ہیں اور مزے کررہے ہیں ۔
کیرج فیکٹری اسلام آباد میں ریلوے ورکرزسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسپیکر کا کیا مسئلہ ہے اللہ جانے کیا کون بشر ہے البتہ اسپیکر صاحب نے غیر قانونی کام کیا، ان کا کوئی حق نہیں کہ مجھے پے اے سی روکے جب کہ پی اے سی میں شہبازشریف کسی صورت میں پسند نہیں۔

شیخ رشید نے شریف برادارن کے طرز سیاست پر بھی طنزکرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان سے کسی قسم کی بارگیننگ نہیں ہوگی،ان کی سیاست قطری سےپتھری تک ہے، یہ لوگ پیکنگ پر آئے ہوئے ہیں اور مزے کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے میرے معاملات سیٹل ہیں باقی سب اندر اور قلندر ہے،عمران خان کے پاس ڈیل ہے نہ ڈھیل اور نہ دھکا ہے شیخ رشید نے ہر مزدور کیلئے 3ہزار روپے تحفہ کا اعلان کیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان 11 فروری کو تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے

Comments are closed.