ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اوربین الاقوامی اعزازاپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔ ماہرہ خان کو ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے انہیں یہ ایوارڈ فلم انڈسٹری میں گراں قدرخدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

تیسرے ڈسٹنکٹیوانٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈی آئی اے ایف اے) کا انعقاد گزشتہ روزدبئی میں کیا گیا۔ ماہرہ خان اس موقع پر آسمانی رنگ کے گاؤن میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔ ماہرہ خان کی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول انتظامیہ اپنے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازتی ہے۔

Comments are closed.