ملتان سلطانز حریفوں سے دو دو ہاتھ کرنے دبئی پہنچ گئے

دبئی: ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل فور میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی،کپتان شعیب ملک اور انٹرنیشنل کھلاڑی یو اے ای میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ٹیم  اونر علی خان ترین کا کہنا ہے  کہ جنوبی پنجاب کیلئے پی ایس ایل کی ٹرافی کا تحفہ لیکر واپس آئیں گے۔

پاکستان سپر لیگ فور کا میلہ سجنے کو تیار ہے، جنوب کی پہچان ملتان سلطانز حریفوں سے دو دو ہاتھ کرنے دبئی پہنچ گئے۔ یو اے ای پہنچنے والے کرکٹرز میں محمدعباس، حماد اعظم، علی شفیق، جنید خان، نعمان علی، شکیل انصر،عرفان خان اورعمرصدیق شامل ہیں۔

فرنچائز کے مالک علی ترین کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ٹرافی جیتنے کے لئے پرعزم ہے۔ ٹیم کے منیجر  منیجر ندیم خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سے پہلی بار پی ایس ایل کے مقابلوں میں ٹیم کی شرکت خوش آئند ہے۔

کپتان شعیب ملک  ،شاہد آفریدی اور انٹرنیشنل کھلاڑی دبئی میں ہی ٹیم جوائن کرینگے۔ ملتان سلطانز، پندرہ فروری کو اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔

Comments are closed.