پاکستان کے آئی ایم ایف کیساتھ مالیاتی پروگرام پر70فیصد معاملات طے

اسلام آباد: آئی ایم ایف کا قرض پروگرام حاصل کرنے کے لیے 70 فیصد معاملات طے پا چکے ہیں، وزیرخزانہ اسد عمر آئی ایم ایف کی  منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ سے اتوار دبئی میں ملاقات کررہے ہیں۔

  مالیاتی خسارہ محدود کرنے کا عزم، ٹیکس آمدن بڑھانے کےلیے تگ و دو اور معاشی اصلاحات  کے روڈ میپ کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ،  وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر معاشی روڈ میپ سے آگاہ کریں گے۔

وزارت خزانہ کے ترجمان  ڈاکٹر خاقان نجیب نے بتایاکہ پاکستان آئی ایم ایف سے مسلسل رابطے میں ہے،ا بین الاقوامی مالیاتی ادارے سے ہرہفتے وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت چل رہی ہے، حکومت کی کوششوں سے بیرونی ادائیگیوں کا دباو کم ہونا شروع ہوا ہے۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹینا لاگراڈ چوتھے عرب اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ چکی ہیں،جہاں وزیر خزانہ اسد عمران سے ملاقات کریں گے۔

Comments are closed.