پی اے ایف گولف کلب نے پہلی ائرسٹاف لیڈیزگولف چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد: پاکستان ایئرفورس گولف کلب اسلام آباد نے پہلی چیف آف ائیر سٹاف لیڈیز انوی ٹیشنل گولف چیمپئن شپ جیت لی۔

پی اے ایف گولف کلب اسلام آباد نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلی جانے والی پہلی چیف آف ائیر سٹاف لیڈیز انوی ٹیشنل گولف چیمپئن شپ جیت لی۔ بیگم ملیحہ بھٹی، مسز جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تقریبِ تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی تھیں۔ مہمانِ خصوصی نے جیتنے والی کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔

انفرادی مقابلوں کی نیٹ کیٹیگری میں بیگم تزئین مجاہد ، مسز چیف آف دی ائیر سٹاف نے پہلی جبکہ بیگم بلقیس حسیب اور بیگم تہمینہ راشد نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ گراس کیٹیگری میں بیگم طاہرہ نذیر اور مسز آسیہ فوزان نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مس عروبہ علی تیسرے انعام کی حقدار ٹھہریں۔

لانگ ڈرائیو مس فاطمہ واسطی جبکہ نیئرسٹ ٹو پن کا انعام مس ثناء نور نے جیتے، اس چیمپئن شپ میں پی اے ایف گولف کلب اسلام آباد، مارگلہ گرینزگولف کلب ، راولپنڈی گولف کلب اور اسلام آباد گولف کلب کی کل 60خواتین گولفرز نے ٹیم مقابلوں کے ساتھ ساتھ انفرادی کیٹیگریز کے مقابلوں میں بھی شرکت کی۔

Comments are closed.