پاکستان اور آئی ایم ایف قرض پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے پر متفق

دبئی: وزیر اعظم عمران خان نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے دوران آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان کیلئے مالیاتی پیکج پر بات ہوئی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف قرض پروگرام کو جلد حتمی شکل دیں گے۔

دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹن لیگارڈ سے ملاقات۔ ملاقات میں آئی ایم ایف کے مالیاتی پیکج پر بات چیت ہوئی۔ وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاکستان سے تعاون کو سراہتے ہیں۔ حکومت پاکستان معشیت کے استحکام کے لئے پرعزم ہے اور معاشی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ حکومت  ملک میں سماجی تحفظ کو فروغ دے گی۔

 آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی سپورٹ کیلئے ساتھ ہے اور معیشت کی بہتری میں کردار ادا کرے گا۔ ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف معاشی اصلاحات پر متفق ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف روزگار کے فروغ کے لئے متفق ہیں۔ پاکستانی حکام سے بات چیت جاری رہے گی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف قر ض پروگرام کو حتمی شکل دے دیں گے۔

ملاقات کے بعد ایم ڈی آئی ایم ایف نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات اچھی رہی جس میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچے تو ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے ایئرپورٹ پر ان کا اعظم کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے ساتھ وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین، مشیر ماحولیات امین اسلم، معاون خصوصی ذوالفقار بخاری سمیت دیگر بھی دورے پر ساتھ گئے ہیں۔

Comments are closed.