روپے کی قدرمیں کمی،بجلی وگیس قیمتیں نہیں بڑھیں گی، مشیر تجارت

اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے کہاکہ روپے کی قدر میں کمی کا کوئی ارادہ نہیں۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے پر بات چیت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ برآمدت میں چار فیصد اضافہ جبکہ درآمدت میں پانچ فیصد کمی ہوئی،جنوری میں تجارتی خسارہ بھی کم ہوا ہے۔ خوردنی تیل کی درآمد سے متعلق گزشتہ حکومت کی پالیسی بھی غلط قرار دے دی۔

مشیرتجارت کا کہنا ہے کہ سات ماہ کے دوران درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہوا۔ جنوری میں تجارتی خسارہ بھی کم ہونے کی خوشخبری سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی اور آئی ایم ایف سے بجلی و گیس کی قیمتیں بڑھانے پر بات چیت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق دائود نے کہا کہ پرتعیش اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کے مثبت اثرات سامنے آئے۔ فرنس آئل کی درآمد پر پابندی کے بھی فائدہ ہوگا،پانچ ماہ میں مزید بہتری آئے گی۔ گزشتہ حکومت کی کچھ پالیسیوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا۔

 مشیر تجارت کاکہنا تھاکہ معاشی نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے سخت فیصلے کیے۔ مضبوط معیشت کا فائدہ عوام کو ہی پہنچے گا۔ مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ اگرچہ برآمدات توقع سے کم ہے تاہم تجارتی خسارے میں کمی پالیسیوں کی مثبت پیش رفت کا نتیجہ ہے۔

Comments are closed.