سرفراز احمد کو دباؤ اورشائقین کےردعمل سے بچانے کیلئے باہربٹھایا، احسان مانی

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے نسل پرستانہ فقرے کے بعد انہیں ٹیم سے باہر بٹھانے کے فیصلے کا انکشاف کردیا۔

احسان مانی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران سرفراز نے جوبات کی، وہ قابل قبول نہیں تھی، بعد ازاں کپتان نے اس کی معافی بھی مانگی، اس کے باوجود میں یہ بھی چاہتا تھا کہ کچھ میچز کے لیے سرفراز احمد کو ٹیم سے دور رکھا جائے۔ احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ میچزکے دوران کراؤڈ کی جانب سے کوئی ردعمل ہوجس کی وجہ سے سرفراز مزید دباؤکا شکار ہوں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ان کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے شکوہ یہ ہے کبھی کبھی قانون اوردوسرے عوامل اور ہوتے ہیں، اس حوالے سے ہم نے آئی سی سی کو بڑا واضح خط لکھ دیا ہے۔ بین اسٹوکس کو نئے قانون کا فائدہ مل گیا، دوبارہ بیٹنگ کیلیے بلالیاگیا۔

Comments are closed.