آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے ایک بارپھرکامطالبہ کردیا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کی ناکافی ٹیکس آمدن، بینکوں سےقرض لینے کی زیادہ شرح اور معاشی اصلاحات کی رفتار کم ہونے پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو مالیاتی پیکج لینے کے لئے مزید اقدامات کرنے کا کہنا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی ناکافی ٹیکس آمدن پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے بڑھانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان بینکوں سے قرض لینے کی شرح کم  جب کہ سبسڈیز کا دائرہ مزید محدود کرے۔ پاکستان اور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے پر غور کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے کے نقصان کم  جب کہ معاشی اصلاحات کی رفتار تیز کرنے کا بھی کہا ہے۔

Comments are closed.