مرغی چوری پر1سال سےقید ملزم کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: مرغی چوری کے الزام میں ایک سال سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید محمد زاہد کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے۔

ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کے منفرد کیس کی سماعت جسٹس مشیرعالم  اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا دو رکنی بینچ کرے گا۔

محمد زاہد پر اس کے مالک سجاد نے 15 مرغیاں چرانے کا الزام لگایا تھا،مالک کی مدعیت میں درج مقدمے کے بعد پولیس نے اسے پولیس نےگرفتار کر لیا تھا، پولیس نے 380/457 (پی پی سی 1860) کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی جو کہ قابل ضمانت جرم ہے۔

واضح رہے کہ ملزم کی درخواست ضمانت مقامی عدالتوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے مسترد ہو چکی ہیں۔ جس کے بعد ملزم نے ملک کی سب سے بڑی عدالت سے رجوع کیا۔

Comments are closed.