مقبول بٹ کی 35 ویں برسی: دنیا بھرمیں شہید کو زبردست خراج عقیدت

اسلام آباد: دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں نے حریت رہنما مقبول بٹ شہید کی 35 ویں برسی کو عقیدت کے ساتھ منایا۔ اس موقع پرحریت کانفرنس آزادکشمیر کے زیراہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق صدرآزاد کشمیرسردار یعقوب اورحریت رہنماوں نے شریک کی۔ شرکاء نے شہید مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سابق صدرسرداریعقوب نےکہا کہ مقبول بٹ نے ایک عظیم مقصد کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ مقبول بٹ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گا، کشمیر کی آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ شہید کو تہاڑ جیل میں دفنانے کا اقدام بھارتی جمہوریت پر طمانچہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوان تحریک کے لیے متحرک ہیں،تحریک منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گی۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین  کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا میں سیکولر بنا پھرتا ہے لیکن تہاڑ جیل میں دو کشمیری شہداء مقبول بٹ اور افضل گُرو شہید کی قبریں قید کر کے بیٹھا ہے۔ بھارت کا یہ اقدام اس کے جمہوری چہرے پر طمانچہ ہے۔

 مظاہرین نے مقبول بٹ اور افضل گُرو شہید کی جسد خاکی ورثا کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کشمیری رہنما مقبول بٹ کو انیس سو چوراسی میں بھارتی عدالت کے حکم پر تہاڑ جیل میں پھانسی دیدی گئی تھی ۔

Comments are closed.