پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 560 پوائنٹس کی کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 560 پوائنٹس کی کمی،، دوسری جانب  انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے مہنگا ہوگیا۔

گذشتہ ماہ اسٹاک مارکیٹ کی بہترین پرفارمنس کے بعد فروری میں سرمایا کاروں کی جانب سے پروفٹ ٹیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی بینکوں کے آوٹ لک  کو مستحکم سے منفی کردیا، یہی وجہ ہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی فروخت کا رجحان رہا اور اختتام پر مارکیٹ  560 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 326 پوائنٹس کی سطح پربند ہوئی۔ آج ہونے والی انڈیکس میں گرواوٹ کے سبب سرمایا کاروں کے لگ بھگ 70 ارب روپے ڈوب گئے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 53 پیسے اضافے سے 138 روپے 93 پیسے پر بند ہوا ،، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 139 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا۔

Comments are closed.