بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی خوش آئند ہے، مصطفیٰ قریشی

کراچی: پاکستان کی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار مصطفیٰ قریشی کا کہنا ہے کہ فنکار برادری بھارتی جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے جب کہ پوری قوم اس وقت پاک فوج کے ساتھ ہے۔انہوں نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کو خوش آئند قرار دیا۔

ممتاز اداکار مصطفیٰ قریشی نے اپنی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں عرصہ دراز سے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش بند کرنے کا مطالبہ کررہا تھا، اب خوشی کی بات ہے کہ پاکستانی حکومت نے بھارتی فلموں پر باضابطہ پابندی لگادی ہے۔

Comments are closed.