حکومت شرح خواندگی 70 فیصد تک لے جانے کیلئے پرعزم

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنےکہا ملک میں شرح خواندگی کو بڑھا کر 70 فیصد تک لانا ترجیح ہے۔ حکومت ملک بھر کے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

تعلیمی اصلاحات مشاورت کانفرنس کا انعقاد وزارت تعلیم اسلام آباد میں کیا گیا۔جس میں سندھ کے علاوہ تمام صوبوں سے سیکرٹری یا وزرائے تعلیم نے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

وفاقی وزیر تعیم شفقت محمودنے کانفرنس میں سندھ کی نمائندگی نہ ہونے پر تشویش کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم متعارف، ایک وقت پر امتحانات کرانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ اردو زبان میں تعلیم بھی جاری رہے مادری زبان میں زیادہ بہترسمجھا جا سکتا ہے، اس کے ساتھ مذہبی تعلیم اور شرح خواندگی پر بھی بحث کی گئی ہے۔

شفقت محمود نے کہا شرح خواندگی 58 فیصد سے بڑھا کر 70 فیصد تک لے جانے کی کوشش کی جائے گی۔  قومی نصاب کے لئے قائم کمیٹی کے اجلاس میں حتمی فیصلے لیے جائیں گے۔

Comments are closed.