آزاد کشمیر، صوبائی حکومتیں ساڑھے 40 ارب روپے سے زائد کی نادہندہ

اسلام آباد: وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر اور چاروں صوبائی حکومتیں 40 ارب 50 کروڑ  روپے سے زائد کے نادہندہ ہیں۔

سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایاگیا کہ آزادکشمیر حکومت نے بجلی کے واجبات کی مد میں 11 ارب روپے سے زائد کی رقم ادا کرنی ہے وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں کے ذمہ بجلی کے واجبات 11ارب روپے سے زائد ہیں پنجاب حکومت نے بجلی کے واجبات کی مد میں 6 ارب 47 کروڑ روپے سے زائد ،سندھ کے زمہ 8ارب 14 کروڑ اور خیبر پختونخواہ نے ایک ارب 98 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات  دینے ہیں بلوچستان حکومت کے زمہ واجب الادا رقم 14 ارب روپے سے زائد ہے۔

Comments are closed.