پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں جگر کی پہلی کامیاب پیوندکاری

لاہور: پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں پہلا لیورٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔

سرجن ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم نے رحیم یار خان کے 31 سالہ ندیم کا جگر ٹرانسپلانٹ کیا یہ آپریشن ساڑھے 12 گھنٹے تک جاری رہا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شہری ندیم کو اس کی رشتہ دار نے جگر کا دیا ہے۔ موبائیل ٹھیک کرنے کا کام کرنے والے ندیم کا بالکل مفت آپریشن کی گیا، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کامیاب سرجری پر کہا کہ کامیاب آپریشن جگر کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔

وزیر صحت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جگر کے مریضوں کو لاکھوں روپے خرچ کر کے علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔

Comments are closed.