بھارتی طیارے گرانااینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا پیغام ہے، پرویز اقبال لوسر

فرینکفرٹ: چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیدریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد مودی انتخابی کامیابی کیلئے ریاستی دہشت گردی کو ہوا دے رہا۔ پاک فضائیہ نے بھارتی لڑاکا طیارے مار گرا کر پیغام دیا کہ کسی بھی جارحیت پر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

ای یو پاک فیڈریشن یورپ اور انٹرنیشنل خالصہ فیڈریشن جرمنی نے مشترکہ طور پر بھارتی جارحیت کےخلاف جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے مرکزی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت چوہدری پرویز اقبال لوسر،عنصربٹ،ملہی سنگھ، ریشم سنگھ کر رہے تھے۔مظاہرین نے بھارتی جارحیت، کشمیر میں مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پاکستان کی مسلح افواج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیدریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسرنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار جھوٹ میں اپنا ثانی نہیں رکھتی۔ بھارت نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی، لیکن کوئی جانی یا مالی نقصان نہ کر سکے۔ لیکن چوبیس گھنٹے کے بعد پاک فضائیہ نے کاروائی کرتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرا کر پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔ شیر دل پاک فضائیہ کی کارروائی سے یہ پیغام واضح ہوگیا ہے کہ افواج پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت اور بزدلانہ کارروائی کا جواب دینے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنے وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ان حالات میں پوری قوم، سیاسی جماعتیں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگ متحد ہیں اور دنیا کی بہترین پاکستانی افواج  کے شانہ بشانہ کھڑے ہے۔ بھارت صرف اپنے ذاتی مقاصد کیلئے ریاستی دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے جس کے خلاف پوری پاکستانی و کشمیری عوام سیسہ پلائی دیوار ہیں جو کسی بھی صورت دشمن کو اپنی سرزمین کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے نہیں دینگے۔

چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ 71سال سے کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہاہے معصوم کشمیری مولی اور گاجر کی طر ح کاٹے جارہے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری ہو رہی ہے۔  اقوام عالم مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن نے خالصتان تحریک کی بھی حمایت کی اور کہا کہ سکھ برادری کو ان کا جائز حق ملنا چاہیے۔

انٹرنیشنل خالصہ فیڈریشن جرمنی کے عہدیداروں ملہی سنگھ، ریشم سنگھ نے پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ نریندرا مودی انتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان مخالف بیانات اور کارروائیاں کر رہا ہے، اپنے الیکشن کیلئے خطے کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کا پاکستان کے ساتھ بھائی چارے کا رشتہ ہے،کسی بھی جارحیت کی صورت میں پوری دنیا کی سکھ برادری پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے امن کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

Comments are closed.