پاکستان کا ایف اے ٹی ایف میں بھارتی من مانیوں پرسخت ردعمل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ انڈیا نے ایف اے ٹی ایف کو سیاسی طور پر استعمال کیا، پاکستان بھارت کی ایف اے ٹی ایف میں شرکت کا مخالف ہے۔

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف میں بھارت کی من مانیوں پرسخت ردعمل کا اظہار  کیا ہے اور پاکستان کے خلاف الگ بھارتی رپورٹ کو خلاف قانون قرار دے دیا۔ وزیرخزانہ اسد عمر نےاسلام آباد میں ایس ای سی پی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا پاکستان کا بھارت کو شریک چیئرمین سے ہٹانے کا مطالبہ بالکل جائز ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ نےکہا کہ ایف اے ٹی ایف کا کالعدم تنظیموں کو ہائی رسک قرار دینے کا مطالبہ پورا کر دیا ، ستمبر میں پاکستان کو کلئیر قرار دیئے جانے کا امکان ہے ۔

اسد عمرکا تقریب میں خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا ایس ای سی پی  کے قوانین میں بہتری آئی ہے، بیوروکریٹ سرکاری اداروں میں شفافیت لانے میں ناکام رہے، حکومت سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے۔

Comments are closed.