افغان صوبے میں طالبان کا حملہ، 20 افغان فوجی ہلاک،10 زخمی

کابل: افغانستان کے صوبے بدغیس میں طالبان کے حملے میں 20 افغان فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ بدغیس کے ضلع بالا مرغاب میں واقعہ سیکورٹی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں اچانک حملہ کردیا تھا۔ طالبان نے 28 افغان فوجیوں کو یرغمال بھی بنالیا ہے،حالیہ دنوں میں افغان فورسز کے خلاف طالبان کی کارروائی میں تیزی آئی ہے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے مبینہ طور پر یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا اور طالبان کے درمیان قطر کے شہر دوحا میں امن مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments are closed.