میرپور میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق

میرپور: آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

میرپورآزادکشمیرمیں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ بچوں کی عمریں 3 سے 13 سال کے درمیان تھیں جن کی شناخت آصف، ایمان فاطمہ اورآمنہ کے نام سے ہوئی۔

ابتدائی طورپرلوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالا اورقریبی اسپتال منتقل کیا جہاں کاغذی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments are closed.