نجم سیٹھی کی پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کیلئے کراچی آنے سے معذرت

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے کراچی آنے سے معذرت کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک پیغام میں نجم سیٹھی نے کہاکہ وہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشکور ہیں جنھوں نے  انہیں پاکستان سپر لیگ کے ٹائٹل مقابلے میں مدعوکیا۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ تاہم انہیں بڑا افسوس ہے کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ پی ایس ایل فائنل آسکوں گا۔

یاد رہے کہ فائنل 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔

Comments are closed.