نشتر اسپتال میں ڈاکٹروں کا احتجاج، او پی ڈی بندش سے مریض خوار

ملتان: نشتر اسپتال ملتان میں ڈاکٹر تنظیموں نے سیکورٹی بل کی منظوری کے لیے او پی ڈی سروس بند کر کے مظاہرہ کیا جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفس کے باہر کیے گئے مظاہرے میں کثیر تعداد میں ڈاکٹرز نے شرکت کی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرڈاکٹروں پر قاتلانہ حملے اور تشدد نامنظور کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں پر مریضوں کے لواحقین کی جانب سے تشدد کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔جنہیں روکنے کے لیے حکومت سیکورٹی بل منظور کرکے ڈاکٹروں کا تحفظ یقینی بنا ئے مظاہرین نے مطالبہ کے حصول کیلیے روزانہ کی بنیاد پر دوگھنٹے کیلیے آوٹ ڈور سروس بھی بند کرنے کا اعلان کیا۔

تاہم ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث آوٹ ڈور سروس بند ہونے سے مریضوں کی بڑی تعداد خوار ہو کر رہ گئی جس پر ڈاکٹر تنظیموں کا کہنا تھا کہ مطالبہ جائز ہے جس کی منظوری تک  احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

Comments are closed.