وزیراعظم عمران خان اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر برہم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، صوبائی وزرا اور ارکان صوبائی اسمبلی کی تنخوہوں اور مراعات میں اضافے پرشدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ، وزراء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کے فیصلے سے بہت مایوس ہوئے ہیں۔ اس طرح کے فیصلوں کا کوئی دفاع نہیں کیا جاسکتا، عوام کو بنیادی ضرورتوں کی فراہمی تک فیصلہ نامناسب ہے، ملک میں خوشحالی ہوتو اس طرح کے فیصلوں کاجواز بھی بنتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کیا تھا جس کے تحت اراکین اسمبلی کی تنخواہ اورمراعات 83 ہزار ماہانہ سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے تک کر دی گئی، جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی تنخواہ اور مراعات وزیر اعظم سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

Comments are closed.