ماڈل ٹاؤن کیس: پولیس کو نوازشریف سے جیل میں ہی تفتیش کی اجازت

اسلام آباد: احتساب عدالت نے پنجاب پولیس کو سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔

پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال کی جانب سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف پنایا گیا کہ نوازشریف ماڈل ٹاؤن مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔ قومی احتساب بیورو نے پولیس کی درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ پنجاب پولیس  جیل میں تفتیش کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔

احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پنجاب پولیس کی درخواست منظور کرلی اور ماڈل ٹاون کیس کی تفتیش کے سلسلے میں نواز شریف سے جیل میں ہی ملنے کی اجازت دے دی۔

Comments are closed.