بھارتی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

نیو دہلی: بھارتی عدالت میں سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس کافیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے پاکستانی خاتون راحیلہ وکیل کی درخواست پر بھارتی ٹرائل کورٹ نے فیصلہ موخر کیا تھا۔

بھارت میں پنچکولا کی قومی تفتیشی ایجنسی کی خصوصی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس دھماکا کیس کا فیصلہ آج سنائے گی۔ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں لاپتہ پاکستانی محمد وکیل کی بیٹی نےگزشتہ سماعت پر ای میل کے ذریعے بھارتی عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں بھی عدالت میں موقف پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔جس پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

بھارت کی جانب سے پاکستانی خاتون کواب تک ویزہ جاری نہیں کیا گیا، فروری 2007 میں دہلی سے لاہور آنے والی ٹرین میں دھماکے سے اڑسٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے،بیشتر کا تعلق پاکستان سے تھا۔

Comments are closed.