ڈگریاں بیچ کر شعبہ تعلیم اور نسلیں تباہ کی جا رہی ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نجی جامعات کی بھرمار اور ڈگریوں سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی کی سماعت کی۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ تعلیمی سیکٹرز تباہ ہورہے ہیں، حکومت ان معاملات کو کیوں نہیں دیکھ رہی؟ نجی جامعات میں ڈگریاں بیچی جا رہی ہیں،جس سے نسلیں تباہ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ عدالتوں میں آنے سے حل نہیں ہو گا۔ الخیر یونیورسٹی نے ایگزیکٹ والا کام کر رکھا ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدالت میں یونیورسٹیوں سے متعلق جو سوالات اٹھائے گئے ایچ ای سی اس حوالے سے جواب جمع کروائے۔کیس کی آئندہ سماعت 15 روز بعد ہو گی۔

Comments are closed.