پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے نیوزی لینڈ میں مساجد پرحملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس المناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے۔

وی او

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ  اس المناک واقعے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نیوزی لینڈ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اوردہشت گردی کے واقعات سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے پولیٹیکل منسٹر سید معظم کو فوکل پرسن مقررکر دیا گیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی تاحال اطلاع نہیں۔ نیوزی لینڈ میں زیر تعلیم طلبہ کے ساتھ رابطے کی بھی کوشش کر رہے ہیں، ایمرجنسی کے باعث پاکستانی کمیونٹی سے بھی رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے، نیوزی لینڈ پولیس اورانتظامیہ نے جاں بحق یا زخمیوں کے تاحال اعداد وشمارجاری نہیں کیےگئے۔

Comments are closed.