حکومت پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے متحرک

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر پورا اترنے کے لیے حکومت پاکستان ٹیلی کام سیکٹر کے لیے نئے رولز بنا ئے گی موبائل فون اور پاکستان پوسٹ کی ترسیلات کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

 وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا ایشیا پیسفک گروپ 25 مارچ کو پاکستان آئے  گا۔

وفد کو ٹیلی کام سیکٹر اور پاکستان پوسٹ سے کی جانے والی ترسیلات کا ریکارڈ رکھنے کے لیے رولز سے آگاہ کیا جائے گا۔

حکومت نےفیصلہ کیا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر سے رقوم کی منتقلی کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک مرتب کرےگا جب کہ پاکستان پوسٹ کی ترسیلات کا ریکارڈ بھی اسٹیٹ بینک کو فراہم کیا جائے گا۔

  ذرائع کا کہناہے کہ انعامی بانڈ کا ریکارڈ رکھنے کے لیے بھی رولز کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ رولز سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ انعامی بانڈ کس کی ملکیت ہیں اور کیسے خریدے گئے۔ واضح  رہے کہ ترسیلات کا مکمل ڈیٹا نہ رکھنے پراسٹیٹ بنک نے بنکوں کو 40 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

Comments are closed.