یورپ میں اسلامو فوبیا صاف دکھائی دے رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ واقعہ دہشتگردی ہے جس میں 9 افراد لاپتہ ہیں یورپ میں اسلامو فوبیا دکھائی دے رہا ہے وزیر اعظم نے بھی کرائسٹ چرچ مساجد واقعہ کو دہشت گردی کہا ہے بھارت سے ہمیں جنگ نہیں امن چاہیے

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے الیکشن مراحل 19 مئی کو ختم ہوں گے تب تک مودی سرکار سے کوئی بعید نہیں تب تک ہمیں اپنی فضائی سمیت تمام ملکی حدود کی حفاظت کے لیے چوکنا رہنا ہوگا کرتار پور بارڈر کے حوالے سے دو اپریل کو میٹنگ ہے بھارت سے معاملات کے سلجھاؤ کے لیے کل چین روانہ ہورہا ہوں بھارت پلوامہ حملے کو دہشتگردی قرار دے رہا ہے جبکہ ہمارا موقف ہے کہ وہ حملہ وہاں کے عوام کا حق خود ارادیت کے لیے ردعمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ واقعہ میں جتنے زخمیوں کی لسٹ آئی ہے اس میں صرف ایک پاکستانی ہے نیوزی لینڈ واقعہ میں شہد ہونے والے پاکستانیوں کے ورثاء کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کا معاملہ حساس، اس حوالے سے انکے خاندان اور دیگر افراد جو افواہیں پھیلا رہے ہیں ان سے گریز کریں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسعود اظہر کے حوالے سے پیشرفت خفیہ اور ذمہ دارانہ ہوگی۔

Comments are closed.