اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دارعمران خان ہوں گے، شہباز شریف

لاہور: احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پاکستان تحریک انصاف پر برس پڑے،، کہتے ہیں کہ اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو  تمام ذمہ داری عمران خان اور انکی حکومت پر ہوگی۔۔حکومت نوازشریف کی صحت کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔

احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پیشی کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ دس سال وزیراعلیٰ  پنجاب رہے لیکن سرکاری خزانے سے ایک روپے بھی تنخواہ نہیں لی اور نہ سرکاری گاڑی استعمال کی۔ علاج معالجے کے لیے بھی جیب سے پیسے ادا کرتا رہے۔

شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کافی خراب ہے حکومت انکی صحت کو سنجیدہ نہیں لے رہی اگر انکو کچھ ہوا تو تمام ذمہ داری عمران خان نیازی اور انکی کی حکومت پر ہوگی۔

حمزہ شہباز نے بھی اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کے اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت اس بل کے مخالف ہے۔

عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس اور آشیانہ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف دیگر ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد کارروائی 27مارچ تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.