ورلڈکپ ٹرافی اسلام آباد پہنچ گئی،کراچی اورلاہورمیں بھی رونمائی ہوگی

اسلام آباد: کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی اسلام آباد پہنچ گئی، پرتپاک استقبال کیا گیا، لش پش  کرتی ٹرافی لاہور اور پھر کراچی میں بھی لائی جائے گی۔

کپتان سرفراز احمد نے ملک میں انٹرنیشنل  کرکٹ اور اب ٹرافی کی آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ جیت کر دوبارہ اسے پاکستان میں لانے کی کوشش کریں گے

شہر اقتدار میں ورلڈکپ ٹرافی کی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، لش پش کرتی ٹرافی کی میڈیا کے سامنے منہ دکھائی ہوئی۔ کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ اور اب اس ٹرافی کے پاکستان آنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی خواہش ظاہر کی کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم جیتے اور یہی ٹرافی پھر پاکستان آئے۔

ایئرپورٹ سے سخت سیکورٹی میں ٹرافی کو مقامی ہوٹل پہنچایا گیا۔ آئی سی سی اسپانسر کے تعاون سے ٹرافی کو لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں میں لے جایا جائے گا۔

Comments are closed.