ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس ٹیسٹ شروع

لاہور: ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ کے لیے 15 اور 16 اپریل کا باقاعدہ اعلان کررکھا ہے  تاہم کھلاڑیوں کی زیادہ تعداد کے  پیش نظر جو کھلاڑی  پہلے فٹنس ٹیسٹ دینے کے خواہش مند ہیں، ان کے ٹیسٹ شروع کر دیئے گئے ہں۔

چیف کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن، فزیو کلف ڈکن اور ٹرینر گرانٹ لوڈن پر مشمل ٹیم فٹنس ٹیسٹ لے رہی ہے

اب تک  بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، حارث سہیل، فہیم اشرف، محمد عباس، شاداب خان ، محمد حسنین اور عابد علی فٹنس ٹیسٹ دے چکے ہیں، فاسٹ بولر محمد عامر، عماد وسیم، امام الحق، ہفتے کو فٹنس ٹیسٹ دیں گے، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی آج  شام تک این سی اے  میں رپورٹ کردیں گے تاہم وہ پندرہ اپریل کو فٹنس ٹیسٹ دیں گے۔

اس دوران جو کرکٹر 17.4 کے بنچ مارک تک نہ پہنچ پائے وہ 15 اپریل تک دوبارہ  ٹیسٹ دے سکتا ہے، اب تک صرف دو کرکٹرز عابد علی اور محمد حسنین ہی ہیں جو مطلوبہ ہدف سے معمولی سے  پیچھے رہے ہیں، اسی لیے  ایک بارپھر ہفتے کو دوبارہ  ٹیسٹ دیں گے۔

فاسٹ بولر محمد عامر کے لیے یہ فٹنس ٹیسٹ  انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ تاہم وہ پرامید ہے کہ اس میگا ایونٹ میں شرکت کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Comments are closed.