پوسٹ گریجویٹ کالج راولپنڈی کو ویمن یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان

راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ویمن پوسٹ گریجویٹ کالج کو راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا ، وفاقی وزیر ریلوے نےلال حویلی یونیورسٹی کو عطیہ کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کے عوام کو نے ستر ارب روپے کی لاگت سے 23 کلومیٹر طویل لئی ایکسپریس وے کی تعمیر کی بھی خوشخبری سنائی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ویمن پوسٹ گریجویٹ کالج کو خواتین کی یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے راولپنڈی کو اپنا گھر قرار دیا ۔انہوں نے رنگ روڈ کی تعمیر اور راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کے لڑکے نالائق اور لڑکیاں لائق ہیں ، ویمن یونیورسٹی کے قیام پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں ۔

افتتاحی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب کے سیکورٹی گارڈز نے میڈیا کے کیمرامینوں سے بدتمیزی کی ، شیخ رشید نے میڈیا کو تقریب سے جانے تک کا کہا دیا ، تاہم ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے معاملہ حل کروا دیا ۔

Comments are closed.