پاکستان افغان مسئلے کے پرامن حل پریقین رکھتا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان بات چیت کے ذریعے افغان مسئلے کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور اس کے لئے تمام فریقین کو مکمل پرعزم ہونا چاہیے۔

پاکستان نے ایک بار پھر افغانستان کے مسئلے کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں، پاکستان بات چیت کے ذریعے افغان مسئلے کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تمام فریقین کو افغانستان میں امن عمل کیلئے مکمل پرعزم ہونا چاہیے، پاکستان افغان شراکت داری سےامن کیلئے تمام کوششوں کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔

Comments are closed.