وزیرصحت کا ادویات قیمتوں سے متعلق ڈریپ کے آڈٹ کا حکم

اسلام آباد: ادویات کی قیمتوں میں ڈیڑھ سوفیصد تک اضافے اور عوامی احتجاج کے بعد وزیرصحت عامرکیانی نے ڈریپ کے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا۔ وزیرصحت نے کہاہے کہ آڈیٹرجنرل 2013 سے2018 تک ادویات  کی قیمتوں سے متعلق آڈٹ کریں۔

  وزیرصحت نے ہدایت کی ہے کہ آڈیٹرجنرل 2013 سے2018 تک ادویات  کی قیمتوں سے متعلق ڈریپ کا آڈٹ کریں۔ پتا لگایا جائےکہ ماضی میں ادویات قیمتوں کاتعین قانون کے مطابق کیا گیا یانہیں؟

خط میں کہاگیاہے اکثر میڈیا میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں بےضابطگیوں کی رپورٹس آتی ہیں۔ ڈریپ کو شفافیت اور اعلیٰ معیار کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے۔ درست اقدامات سے عوام کو سستی اور معیاری ادویات تک رسائی ممکن ہوسکے  گی۔

Comments are closed.