آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں فائرنگ،ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

میلبرن: آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میلبرن میں دومنزلہ نائٹ  کلب کے باہرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال لے جایاگیا۔ تاہم ایک 37 سالہ شخص راستے میں دم توڑ گیا۔

ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

Comments are closed.