ادویات مہنگی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی

کراچی/ لاہور/اسلام آباد: ادویات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنےوالی کی شامت آگئی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیم،وں نے چھاپے مارکر مہنگی بیچی جا رہی ادویات قبضےمیں لےلیں۔ وزیرصحت عامر محمود کیانی کہتے ہیں عوام سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیم نے پشاور میں مدینہ انٹرپرائز پر چھاپہ مارا اور من مرضی سے مہنگی بیچی جا رہی 5 قسم کی ادویات کا بھاری سٹاک قبضے میں لےلیا ۔۔ کراچی اور لاہور میں بھی ادویات خودساختہ مہنگی کرنے والی کمپنیوں کے ڈسٹری بیوشن سنٹرز پر کریک ڈاؤن کیا گیا اورادویات کا اسٹاک ضبط کر لیا ۔

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا کہنا ہے کہ ادویات مہنگی کر کے عوام کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی، ادویہ کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنے والی کمپنیوں کو قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں دی جائی گی ۔

Comments are closed.