پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت پانچ گنا بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تجارت پانچ گنا بڑھانے پر اتفاق ہو گیا، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی واقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے پلان آف ایکشن تیار،،، پاک ترک مشترکہ بزنس کونسل بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق پاک ترک آزاد تجارتی معاہدے کو جون تک حتمی شکل دیدی جائے گی ، اس کے تحت دوطرفہ تجارت کے حجم کو 90 کروڑڈالر سے بڑھا کر ساڑھے چارارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔ مجوزہ معاہدے کےمطابق ترکی پاکستان کو ، ٹیکسٹال ٹیکنالوجی پارک کے قیام اور حقوق دانش کی بہتری کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔

 مشترکہ تعاون سے فیصل آباد ، لاہور اور کراچی میں گارمنٹ سٹیز قائم کئے جائیں گے۔جننگ ، ویونگ ، ڈائنگ اور فنشنگ کےشعبے میں بہتری کیلئےترکی سے ٹیکنالوجی درآمد کی جائے گی۔

Comments are closed.