نہتے کشمیریوں پربھارتی فوج کے مظالم، وادی کے وکلاء پھٹ پڑے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے غاصب بھارتی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر فائرنگ اور پیلٹ گنز کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک بیان کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں بالخصوص شوپیاں میں مظالم اور نوجوانوں کی شہادت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے شہریوں پر طاقت کے بہیمانہ استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اور کہا ہے کہ معصوم شہریوں پر گولیوں کی بوچھا اور پیلٹ گنز کا استعمال انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں غاصب بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لیں۔

Comments are closed.