چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قرار

 اسلام آباد: ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قراردے دیا ہے۔

عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے 14 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بننے کے لیے اہل قراردیا ہے۔

درخواست گزار افضل شنواری نے موقف اپنایا تھا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی عمر تقریباٍ 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کیلئےعمر کی حد 45 سال ہے،صادق سنجرانی نے قائمقام صدرکا عہدہ سنبھالا توآئینی بحران پیدا ہوگا۔

درخواست گزار نے صادق سنجرانی کو قائمقام صدرکی ذمہ داریاں نبھانے سے روکنے کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت عالیہ نے درخوست گزار کی استدعا خارج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کو قائم مقام صدر بننے کیلئے اہل قراردے دیا۔

Comments are closed.