حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ دونوں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وزرا کے قلمدان تبدیل کرنا وزیراعظم کی صوابدید پر ہے تاہم فی الحال اسد عمر یا کسی اور وزیر کا قلمدان تبدیل نہیں کیا جارہا۔

ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وزیر اعظم وفاقی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ ہراجلاس میں لیتے ہیں، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنا وزیراعظم کی صوابدید ہے، کسی ایک یا دو وزراء کو تبدیل کرنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں،  انہوں نے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

دریں اثناء  حکومتی ترجمان فواد چودھری نے بھی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کیے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے،  ان کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ کو تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اسد عمر کے آئی ایم سے مذاکرات کے وقت کچھ لوگوں نے ایسی خبریں چلانا شروع کردی ہیں۔

 وزرا کے قلمدان کی تبدیلی سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، تصدیق کے بغیرخبریں نہ چلائیں ملک کا نقصان ہوتا ہے،ملک میں بڑے فیصلے ہونے جا رہے ہیں، صبر کر لیا جائے تو بہتر ہے،

فواد چودھری نے کہا کہ ملکی معشت بحال ہو رہی ہے، ایف اے ٹی ایف سے معاملات اچھے جار ہے ہیں، انہوں نے معاشی حالت میں بہتری اور ملک کی تمام مشکلات حل ہونے کی نوید بھی سنائی۔

Comments are closed.