پاکستان تعلیمی میدان مین بہت پیچھے ہے، وزیر تعلیم شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان تعلیمی میدان مین بہت پیچھے ہے اور سمارٹ ایجوکیشن کو عام کرنے کیلئے سرکاری و غیر سرکاری اداروں کو مل کر اقدام کرنے ہوںگے۔

اسلام آباد میں سمارٹ ایجوکیشن سے متعلق تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی وزیربرائے تعلیم شفقت محمود نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتعلیم نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان آزاد ہونے کے اکہتر سال بعد بھی تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہے۔ ٹیکنالوجی اور تعلیم پر کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار ہے مگر ہمارے ہاں کے لوگ ٹیکنالوجی میں بہت پیچھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سمارٹ فونز کی بدولت عوام میں ٹیکنالوجی کا شعور اجاگر ہوا ہے اور اسکولوں میں سمارٹ تعلیم کا نظام شروع کرنے کی بدولت بچے تعلیم میں دلچسپی بھی لینے لگے ہیں،نتائج بھی خاصے بہتر ہوئے ہیں۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ ڈیجیٹل تعلیم کے ذریعے دیکھی جانے والی ویڈیو، کارٹونز سٹوریز اور گیمز بچوں کو کھیل کھیل میں ہی سبق یاد کروانے میں مددگار ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے اسکولوں میں سمارٹ ایجوکیشن کا نظام بہت ضروری ہے اور اس کے لئے سرکاری اور نجی اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا کیونکہ یہ ملک کے مستقبل کا سوال ہے ۔

Comments are closed.