عمران خان ضد، انا اورتکبر کوچھوڑ کرمعیشت کو ترجیح دیں، شہباز شریف

اسلام آباد: اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے معاملے پر شہبازشریف بھی بول پڑے،کہتے ہیں پاکستانی معیشت انا، ضد اورتکبر کی زد میں ہے، وقت ضائع نہ کیا جاتا تو ملک کو موجودہ تباہی کا سامنا نہ ہوتا، مزید دیرہوئی تو اقتصادی لحاظ سے سنگین نتائج جھیلنا پڑیں گے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسد عمر کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان ضد، انا اور تکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں۔ پہلے دن میثاق معیشت کی پرخلوص پیشکش کی تھی، وقت ضائع نہ کیا جاتا تو ملک کو موجودہ معاشی تباہی کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستانی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، وزیروں کی تبدیلی سے عمران خان اس معاشی تباہی کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتے۔

Comments are closed.