اسدعمر،عامر کیانی کے استعفے منظور، اعظم سواتی دوبارہ وزیر بن گئے

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پراسد عمر، عامرکیانی کے استعفیٰ منظور کر لیا، سینیٹر اعظم سواتی کو وزیرپارلیمانی امور جب کہ عبدالحفیظ شیخ کی بطور مشیر برائے وزارت خزانہ مقرر کر دیئے گئے۔ استعفے منظوری اور نئی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔

کابینہ ڈویژن نے اسد عمر اور عامر کیانی کے استعفے کی منظور کر لیے جب کہ سینیٹر اعظم سواتی کو وزیرپارلیمانی امور اور عبدالحفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کے نوٹی فیکیشنز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 اعظم سواتی نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ اپنی تقرری کے بعد دبئی سے پاکستان پہنچ گئے وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ نے معاشی فیصلوں کے لیے اپنا روڈ میپ تیار کرلیا، جس سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ مشیرخزانہ حفیظ شیخ معاشی فیصلوں میں خودمختاری چاہتے ہیں، ان کا موقف ہے کہ معاشی فیصلے جذباتیت سے نہیں سوچ سمجھ کر کرنا ہونگے، پارٹی ووٹ بینک نہیں بلکہ ملک کا مفاد مقدم رکھنا ہوگا۔

Comments are closed.